ایران میں تعلیمی ادارے یکم اپریل تک بند

   

تہران ۔ /5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث ملک بھر میں اسکولس اور یونیورسٹیوں کو یکم اپریل تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایران کے وزیر صحت سعید نماکی نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔
اور کہا کہ عوام اس کو سفر یا تفریح کا موقع تصور نہ کریں بلکہ گھروں پر ہی رہیں اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی وارننگ پر سنجیدگی سے کام کریں ۔