ایران میں حجاب کی خلاف ورزی!

   

لندن۔ 27 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران میں پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران حجاب اتارنے اور اسلامی لباس کی خلاف ورزی کے الزام میں سیکڑوں خواتین کو جواب دہی کیلئے پولیس تھانوں میں پیش ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ’العربیہ‘ کے مطابق حالیہ ایام کے دوران سینکڑوں ایرانی خواتین کو موبائل فون پر پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران اور پبلک مقامات پر حجاب اتارنے کے حوالے سے پولیس مراکز میں پہنچ کر جواب دہی کریں۔