ایران میں ریلوے نظام مفلوج

   

تہران :ایران کے ریلوے کے کمپیوٹر سسٹم پر ہیکروں کے مبینہ سائبرحملے کے نتیجے میں کل جمعہ کے روز ملک بھر میں ریلوے کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلوے نظام معطل ہونے کی وجہ ایک دشمن ملک کی طرف سے کیاگیا سائبرحملہ تھا تاہم اس حملے کی نوعیت اور اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیکروں نے ایرانی سپریم لیڈر کا فون نمبر عام معلومات کے حصول کے لیے ایک رابطہ نمبر کے طورپرشائع کیا۔ایران کے سرکاری ریڈیو ’آئی آر آئی بی‘ نے اطلاع دی ہے کہ ملک بھر کے ریلویکے دفاتر کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کیے جانے کے باعث ٹرینیں موخر یا منسوخ کی گئیں۔سائبرحملے کے باعث ٹرینوں کی ٹکٹوں کے دفاتر ، ریلوے ویب سائٹ اور کارگوسرومیں رکاوٹ کی وجہ سے تاخیر ٹرینیں منسوخ کی گئیں جس کے نتیجے میں لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں پرمسافروں کی رہ نمائی کے لیے نصب اسکرینوں پر مسافروں تا حکم ثانی انتظار کی ہدایت کی گئی جب کہ ہیکروں کی طرف سے رابطے کیلئے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کا ذاتی نمبر دیا گیا۔