ایران میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک

   

تہران: ایران کے البرز صوبہ میں گزشتہ 11 دنوں میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے البرز صوبہ کے چیف جسٹس حسین فاضلی کے حوالے سے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ زہریلی شراب سے تقریباً 191 افراد متاثر ہیں جنہیں مختلف استپال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک صوبائی پولیس نے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد میتھانول میں پانی اور دیگر چیزیں ملا کر زہریلی شراب کی تیاری یا تقسیم میں ملوث تھے۔