تہران۔ اتوار کے روز ایران نے نوال کرونا وائرس سے مزید 123اموات کی جانکاری دی ہے‘
جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2640تک پہنچ گئی ہے او راتوار کے روز ملک کی محکمہ صحت نے یہ بتائی ہے۔وزرات کے ترجمان کائنوش جہانپور نے کہاکہ 2901نئے معاملات ہفتہ کے روز ت سی او وی ائی ڈی 19کے نئے مثبت معاملات پائے گئے ہیں‘ نیوز ایجنسی مہر کے مطابق متاثرین کی جملہ تعداد 38309تک پہنچ گئی ہے۔
مہر کے حوالے سے اندولو ایجنسی کے مطابق انہو ں نے کہاکہ 12391مریض جو وائرس سے متاثر ہوئے تھے ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔
مذکورہ ترجمان کے مطابق 3467مریض کی حالات بہایت ابتر ہے۔
جانسن ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق چین کے وہان میں پچھلے سال ڈسمبر میں پہلا معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد دنیا کے کم سے کم177ممالک او رعلاقوں میں کرونا وائر س کی وباء پھیل گئی ہے۔
مذکور ہ تفصیلات بتاتی ہیں کہ ڈسمبر سے اب تک 669300معاملات دنیا بھر سے درج کئے گئے ہیں اور 142000معاملات کی بازیابی کے علاوہ30,900کی کرونا وائرس کی وجہہ سے موت ہوئی ہے