تہران : ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر آبادان میں 10 منزلہ تجارتی مرکز کے گرنے کے نیتجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج، پرتشدد واقعات میں تبدیل ہو گیا ہے۔نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ خوزستان کے متعدد مقامات اور اصفہان، یزد اور شاہینشہر شہروں میں گزشتہ رات اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یگانگت کے لیے مظاہرے کیے گئے۔آبادان میں مظاہروں کے دوران گرنے والی عمارت کے قریب جمع ہونے والے مظاہرین نے ملبے والے علاقے میں داخل ہونا چاہا تو پولیس نے مداخلت کی۔آنسو گیس کے ساتھ مظاہرین پر مداخلت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔