ویانا ، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران یورانیم افزودگی کیلئے سنٹری فیوجس کے عصری ماڈل استعمال کرنے لگا ہے، اقوام متحدہ کے نگران کار ادارہ یہ جمعرات کو یہ بات کہی اور بتایا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015ء میں طے معاملت کی نئی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ایران کے نتانز سنٹر میں اڈوانسڈ سنٹری فیوجس جمع کئے جارہے ہیں، یا افزودہ یورانیم کے حصول کی تیاری ہورہی ہے۔