ایران میں پولیس تشدد سے ہلاک لڑکی کی ماں نے خودکشی کر لی

   

تہران : ایران میں سکیورٹی اہلکاروں کے تشدد سے ہلاک ہونے والی لڑکی کی والدہ نے خودکشی کر لی ہے۔ میڈیانے میٹرو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہیکہ 16 سالہ یوٹیوبر سارینہ اسماعیل زادہ کو پچھلے ماہ کراج میں احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ دم توڑ گئی تھیں۔گھر والے کئی روز تک سارینہ کو ڈھونڈتے رہے اور 10ویں روز حکام نے نعش ان کے حوالے کی۔ سارینہ کے یوٹیوب چینل پر ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا اور ایک شخص کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں اور ایک ویڈیو میں خواتین کے حقوق پر بات کر رہی ہیں۔گھر والوں کی طرف سے نعش کی وصولی کیلئے بار بار کوشش پر سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی ماں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بیٹی غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اور دہشت گرد تھی۔