ایران میں پھانسیوں کی شرح میں 25 فیصد اضافہ

   

تہران : دو غیر سرکاری تنظیموں نے ایران میں سزائے موت کے اطلاق میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران میں سال 2021 میں پھانسیوں پرعمل درآمد میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ سزا پانے والی خواتین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے دونوں اداروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں سزائے موت کے معاملات کو بھی ترجیحاً شامل کریں۔”ایران ہیومن رائٹس” اور “ٹوگیدر اگینسٹ دی ڈیتھ پنلٹی” نامی تنظیموں نے جمعرات 28 اپریل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے ذریعے بین الاقوامی میدان میں مضبوط واپسی کا آغاز کر رہا ہے۔