تہران : ایران نے ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ردعمل کے اظہار کے لئے اس ملک کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔ایران سرکاری ٹیلی ویڑن چینل کے مطابق تہران میں ڈنمارک کے سفیر جیسپر واہر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ایران کے اعتراضات سے آگاہ کیا گیا ہے۔احتجاجی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم، قرآن کریم اور اسلامی مقدسات کے خلاف متواتر جاری حملوں کی شدید مذّمت کرتے ہیں۔ مقدس کتابوں کو نذرِ آتش کرنے کو اظہارِ بیان کی آزادی کہہ کر جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اس فعل کے فاعلوں کا بھی اور اس کا امکان فراہم کرنے والی حکومت کا بھی حساب دینا ضروری ہے”۔احتجاجی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم، ڈنمارک حکومت سے اس نوعیت کے اقدامات کی تکرار کے سدّباب کے لئے تدابیر اختیار کرنے کی اورقرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت ترین سزائیں دینے کی توقع رکھتے ہیں۔ڈنمارک کے سفیر ‘واہر ‘نے قرآن کریم کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کیا۔