تہران : وی او اے ایرانی سرویس حقوق انسانی کے ایک گروپ کی نئی رپورٹ کے مطابق ایران میں صرف گزشتہ ماہ یعنی نومبر کے دوران کم از کم ایک سو افراد کو پھانسیاں دی گئیں۔حقوق انسانی کی ھنگاو آرگنائیزیشن نامی تنظیم اس بات پر گہری نظر رکھتی ہے کہ ایران میں ہر ماہ کتنے قیدیوں کو سزائے موت دی جاتی ہے۔ اور اس کی رپورٹ کے مطابق اگر ان اعداد وشمار کا موازنہ ایک ماہ پہلے کے اعداد وشمار سے کیا جائے تو نومبر میں دی جانے والی موت کی سزاؤں میں پچاس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔