تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں سنیچر کو گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت کے گر جانے سے کم از کم 21 افراد زخمی ہو گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق ملبے کے نیچے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
بالی کے ساحل پر کشتی الٹ گئی
جکارتہ: انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی کے ساحل پر ایک کشتی الٹ جانے سے ایک غیر ملکی سیاح کی موت اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ ہفتہ کو ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ یہ معلومات دیتے ہوئے ریجنسی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ ریڈکشن ایجنسی کے آپریشن یونٹ کے سربراہ آئی پوتو وڈیا ادا نے بتایا کہ کشتی کلنگ کنگ ریجنسی کے نزدیک جمعہ کو بڑی لہروں سے ٹکرا گئی جس میں 11 آسٹریلیائی باشندوں سمیت 13 افراد سوار تھے ۔ ادا نے کہا، “ڈینپسار شہر میں اسپتال لے جانے کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔