اقوام متحدہ ،14جون(سیاست ڈاٹک ام ) ایران نے اقوام متحدہ میں امریکہ کے کارگزار نمائندہ جوناتھن کوہن کے ذریعہ خلیج عمان میں تیل ٹینکروں پر ہوئے حملے کے لیے اسے موردالزام ٹھہرائے جانے کے دعوے کو مستردکردیاہے ۔ایران کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ ایک دن قبل خلیج عمان میں دوتیل ٹینکروں میں دھماکہ ہوا اس واقعہ کے سلسلہ میں اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مسٹر کوہن کے ذریعہ کیاگیاتبصرہ ایران کے خلاف ایک مہم ہے اور وہ امریکہ کے اس دعوے کو مستردکرتاہے ۔ایران نے کہاہے کہ وہ 13جون کے تیل ٹینکر کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلہ میں امریکہ کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کرتاہے ۔
امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے بھی پریس کانفرنس میں خلیج عمان کے واقعات کے لیے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایاہے ۔ ایران اس حملے میں اپنے کسی بھی طرح سے شامل ہونے کی باتوں سے انکار کیا ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کو کہاکہ حالیہ واقعہ میں وہ ’شکوک وشبہات سے الگ ہے‘ کیونکہ اس وقت جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے ایران کے دورے پر تھے ۔
