تہران 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے آج ایل بیرونی آئیل ٹینکر خلیج فارس میں ضبط کرلیا ۔ ایران کا الزام ہے کہ اس کے ذریعہ کچھ عرب ممالک کو فیول اسمگل کیا جا رہا تھا ۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا کہ سات ملاحوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو ٹینکر پر سوار تھے اور یہ مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایران نے قبل ازیں ایک برطانوی آئیل ٹینکر کو بھی ضبط کرلیا تھا ۔
