ایران نے جاسوسی کے اسرائیلی الزامات مسترد کر دیئے

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی دستاویزات چوری کیں اور ان میں موجود معلومات کو جوہری تحقیقات کرنے والے معائنہ کاروں سے بچنے کے لیے منظم طور پر استعمال کیا۔ وال اسٹریٹ جنرل نے پہلی مرتبہ گزشتہ ہفتے ان دستاویزات کے بارے میں خبر دی تھی اور کہا تھا کہ ان دستاویزات سے بظاہر پتہ چلتا ہے کہ ایران جاسوسی کر رہا تھا تاکہ تہران جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے معائنہ کاروں کی جانب سے پوچھے جانے والے ممکنہ سوالات اور لگائے جانے والے الزامات کا جواب دے سکے۔