تہران۔اتوارکے روز ایران نے اپنے شہریوں پرزوردیا ہے کہ وہ گائیڈ لائنس پر عمل کریں اور گھر میں بند رہیں تاکہ نئے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے‘ کیونکہ اس وباء سے مزید 113لوگوں کی موت کا دعوی کیاجارہا ہے۔
ہلت منسٹری نے سرکاری طور پر 724لوگوں کے موت کی تصدیق کی ہے اورپچھلے ایک ماہ سے یہ وباء ایران میں کہرام مچائے ہوئے ہیں۔
ٹیلی ویثرن کے ذریعہ کی گئی نیوز کانفرنس میں وزرات کے ترجمان کیونوش جہان پور نے کہاکہ لوگوں ”سفر منسوخ کرنا اور گھروں میں رہنا چاہئے کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں آنے والے دنوں میں حالات میں سدھار ائے گا“۔
جہان پور نے سی او وائی ائی ڈی۔19کے مزید1209نئے معاملات کی جانکاری دی ہے جس کے بعد جملہ تعداد 13938تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”اچھی خبر یہ ہے کہ 4590سے زائد معاملات میں متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں“ اور مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیاجارہا ہے۔
صوبہ تہران میں سب سے زیادہ متاثرین جہاں پر 251تازہ معاملات بھی درج کئے گئے ہیں۔خراساں رضوی صوبہ کے آبائی شیعہ مقدس شہر مشہد میں بھی 143معاملات درج کئے گئے ہیں۔
مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”ان معاملات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے“ نارتھ ایسٹر صوبہ سے سفر کرنے والے تمام لوگوں کو جہاں پر ہیں وہیں رک جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہرسال امام رضا کے روضہ واقع مشہد پر کئی عقید ت مندوں کی حاضری ہوتی ہے‘ بالخصوص مارچ20سے شروع ہونے والے ملک کے نئے سال کی تعطیلات کے دوران۔
چین جہاں سے یہ وباء پھیلی ہے اس کے بعد ایران اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔
جان پور نے ایرانیوں سے کہاکہ وہ ”کرونا وائرس کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھیں“ اور بالخصوص معمر رشتہ دار وں کواس سے بہت جلد متاثرہونے کا خدشہ لاحق ہے