نیوکلیئر: توانائی سے متعلق اقوام متحدہ کے نگران ادارہ کے سر براہ نے کہا ہیکہ ایران نے وی آنا میں ایک حالیہ میٹنگ کے دوران اپنے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں کوئی نئی بات نہیں بتائی۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات آئندہ ہفتوں میں جاری رہیں گے۔ تہران نے 2 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ نیوکلیئر توانائی کے بین الاقوامی ادارہ آئی اے ای اے کیساتھ اختلافات کم کرنے کیلئے ایک وفد وی آنا بھیج رہا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے مصر میں آب وہوا کی 27 ویں سر براہ کانفرنس کے موقع پر رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے کوئی نئی بات نہیں بتائی۔
لیکن ہم چند ہفتوں میں ایک تکنیکی سطح پر دوبارہ ملاقات کریں گے۔