ایران نے پھر دہرایا، ہم یورینیم افزودگی جاری رکھیں گے

   

تہران :6جون ( ایجنسیز) ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی مطالبات کو مسترد کیا اورکہا ہے کہ جوہری افزودگی، ایران کے جوہری پروگرام کا مرکزی حصہ ہے۔ تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی روح اللہ خمینی کی 36ویں برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے کچھ نہیں کر سکے گا۔انہوں نے کہا ہیکہ واشنگٹن کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ایران اپنی جوہری صنعت کو مکمل طور پر ترک کر دے اور توانائی کی ضروریات کے لیے امریکہ پر انحصار کرے۔