تہران ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دہشت پھیلی ہوئی ہے اور اس کی خوفناک تصاویر بھی سامنے آرہی ہیں ۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کو رات کے اوقات میں دفن کیا جارہا ہے ۔ سیٹلائیٹس سے حاصل ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ایران میں تقریباً 500 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ مرنے والوں کو دفن کرنے کیلئے ایک وسیع میدان میں بڑا کھڈ کرکے دفنایا جارہا ہے ۔ اس تصویر نے سب کو حیران کردیا ہے ۔ سیٹلائیٹس کی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی حکام نعشوں کو دفنانے کیلئے قبریں کھود رہے ہیں ۔ یہ کھڈے تقریباً گہرے دکھائی دے رہے ہیں ۔ نائب وزیر صحت نے اس طرح کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کو تمام اصول و ضوابط کے مطابق دفن کیا جارہا ہے ۔ ایران کے متعدد قبرستانوں میں کالے تھیلے میں بند کئی نعشوں کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے ۔