ایران پر پابندیاں برقرار رکھنے کی کوشش جاری : پومپیو

   

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہیکہ واشنگٹن ایران پر عائد اسلحہ کے پابندی کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔پومپیو نے کہا کہ ایران اب بھی دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی سرپرست ہے۔ ایران نے خطے میں شیعہ ملیشیاؤں پر بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔ ہم ایران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ فعال کریں گے۔امریکہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے اگلے ہفتے ایک بار پھر اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا۔