ایران کاروسی نظام ’میر‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

   

دونوں ممالک مالی ادائیگیوں کے بڑے بین الاقوامی نظام سے تقریباً باہر
تہران : ایران نے اپنے ہاں مالی ادائیگیوں کا روسی نظام میر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان ملکی نائب وزیر خارجہ مہدی صفری نے کیا۔ روس اور ایران دونوں ہی مالی ادائیگیوں کے بین الاقوامی نظام سے تقریباً خارج ہیں۔ایرانی دارالحکومت تہران اور روسی دارالحکومت ماسکو سے بدھ ستائیس جولائی کو ملنے والی رپورٹوں میں روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ریا نوووستی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تہران حکومت کی طرف سے ایران میں مالیاتی ادائیگیوں کا روسی نظام میر (Mir) متعارف کرائے جانے کا اعلان نائب وزیر خارجہ مہدی صفری نے کیا۔مہدی صفری نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ اپنے ہاں میر سسٹم متعارف کراتے ہوئے ایران کس حد تک اپنے لیے کون سے مالیاتی فائدے یا سہولتیں حاصل کرنا چاہتا ہے۔