ایران: کار او رٹرک کی ٹکر میں چھ کی موت

,

   

تہران۔ مغربی ایران کے صوبے لوریسٹان میں ہفتہ کے روز ایک کار اور ٹرک کے درمیان پیش ائے ٹریفک تصادم میں کم ازکم چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ زنہو نیوز ایجنسی نے ائی ایساین اے نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لاریسٹان میں علی ناگاہی چگلوادنی گاؤں کی سڑک پر یہ واقعہ پیش آیاہے۔

لاریسٹان پری اسپتال ایمرجنسی سنٹر کے سربراہ مہدی غائب نے کہاکہ مرنے والے چھ کار میں سفر کررہے مسافرین تھے‘ اس کے علاوہ دو ایمبولنس موقع پر فوری پہنچے۔

حادثے کی وجوہات کا اب تک انکشاف نہیں کیاگیاہے۔سرکاری اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ ایران میں ہر سال ٹریفک حادثات میں 20,000لوگوں کی موت اور 200,000سے زائد لوگ مارے جاتے ہیں۔

ناتجربہ کار ڈرائیونگ اور خراب سڑکیں ان حادثات کی وجوہات بتائی جارہی ہیں