ایران کا ’آف سیون‘ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

   

تہران : ایران کا ایک ’آف سیون‘ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ مشرقی شہر اصفہان سے دو سو کلومیٹر کی دوری پر واقع انارک ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ صوبائی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ طیارہ جنگی مشق کے دوران مقامی وقت کے مطابق منگل کو صبح ساڑھے آٹھ بجے حادثہ کا شکار ہواجس کی وجہ کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا گیا۔