ایران کا امریکہ کیخلاف سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو مکتوب

,

   

تہران،18 مئی(سیاست ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خا رجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے ایران کو وینزویلا تیل سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنے پر آگاہ کیا ہے ۔جواد ظریف کاکہنا ہیکہ کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی وینزویلا ترسیل میں مداخلت کیلئے کی گئی ہے ، اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور لوٹ مار کی قسم ہو گا۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہیکہ امریکی بحریہ کے 4جہازوں کی ایران کے ٹینکروں سے ممکنہ تصادم کیلئے موجودگی کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب ونیزویلا میں امریکی مندوب کا کہنا ہیکہ ونیزویلا اپنے تیل کے شعبے کی بحالی کیلئے ایران کو سونے میں ادائیگی کررہا ہے۔ واضح رہیکہ امریکہ نے ایران اور وینزویلا کی تیل برآمدات کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔