واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا ، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، ایرانی تیل کی دوسرے ممالک کو فروخت پر پابندی لگانے کا اختیار رکھتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی، تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ چین جوابی ٹیرف عائد کرتا ہے تو بھی ٹھیک ہے۔صدرٹرمپ نے کہا کہ یو ایس ایڈ میں بہت فراڈ ہو رہاہے، اسے بند کردیں گے، چاہتاہوں کہ ایگزیکٹو آرڈر کیذریعے امریکی محکمہ تعلیم بھی بند کردوں۔ امریکی مجرموں کو کسی دوسرے ملک کی جیلوں میں قید رکھنا ٹھیک ہو گا۔کئی ممالک امریکا کے مجرموں کو قید میں رکھنے پر تیار ہیں۔
طالبان نے ریڈیو اسٹیشن کو بند کروا دیا ،2گرفتار
کابل : افغانستان میں طالبان نے خاتون کے ایک معروف ریڈیو اسٹیشن ’’ بیگم‘‘ کے لائسنس کو معطل کرکے نشریات بند کروادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی وزارت اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ خواتین کے ریڈیو اسٹیشن پر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔طالبان اہلکاروں نے ریڈیو اسٹیشن کی مکمل تلاشی لی، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور موبائل فونز تحویل میں لے لیے اور دو مرد ملازمین کو گرفتار کرلیا۔حراست میں لے گئے دونوں مرد ملازمین ریڈیو اسٹیشن میں کسی اعلیٰ انتظامی یا پالیسی ساز عہدے پر فائز نہیں تھے۔بعد ازاں وزارت اطلاعات و ثقافت نے بیگم نامی ریڈیو اسٹیشن کی نشریات کو ضابطے کی متعدد خلاف ورزیوں پر غیر معینہ مددت تک معطل کردیا۔