ایران کو 40 کروڑ پاؤنڈ لوٹانے پر غور کررہے ہیں: برطانیہ

   

لندن: برطانیہ نے ایران کو 40 کروڑ پاؤنڈ لوٹانے پر غور شروع کردیا۔ برطانوی وزیر خزانہ لزا ٹرس نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ ایران کا تاریخی 40 کروڑ پاؤنڈز کا قرض ترجیحی بنیادوں پر واپس لوٹانے کے طریقے دیکھ رہا ہے۔ یہ رقم 52کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ اس سے قبل ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ تہران حکام نے شرط عائد کی ہے کہ برطانوی امدادی کارکن نازنین زاغری ریٹکلف کو اسی وقت رہا کیا جائے گا کہ جب برطانیہ یہ قرضہ واپس لوٹائے گا۔وزیر خزانہ کا حالیہ بیان بظاہر اسی کا ردعمل ہے۔