ایران کے اعلی کمانڈر کے قتل کے الزام میں 60امریکی اہلکاروں کو ایرا ن نے کیا بلیک لسٹ

,

   

خارجی وزیرنے کہاکہ ایران مذکورہ کمانڈر کے امریکہ قتل کی تحقیقات کررہا ہے
تہران۔ ایرانی وزیرخارجی حسین عامر عبدالہیان نے کہا ہے کہ قریب60امریکی عہدیداروں کوتہران نے اعلی ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے پر بلیک لسٹ کیاہے‘ نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے یہ خبر دی ہے۔

اسلامی انقلابی گارڈس کارپس کے دستے قدس کے سابق کمانڈر سلیمانی کے قتل کی تیسری برسی کے موقع پر ایک ٹیلی ویثرن کو دئے گئے انٹرویو میں عامر عبدالہیان نے اتوار کے روز کہاکہ ایران مذکورہ کمانڈر کے امریکہ قتل کی تحقیقات کررہا ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی نے رپورٹ کے مطابق انہوں نے زوردیکر کہاکہ حالانکہ امریکی او رمغربی لوگ قانونی طور پرمقدمہ کی پیروی کرنے میں ایران کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں‘ تاہم ایران نے ضروری اقدامات کئے تھے۔

ایران کے خارجی وزیرکے مطابق حال ہی میں پیش ائے 2015نیو کلیئر معاہدے کاجائزہ پر بات چیت کے دوران امریکیوں نے ان کے سابق عہدیداروں کو بلیک لسٹ کی فہرست سے ہٹانے کی مانگ کی تھی۔

امریکی فوج نے 3جنوری 2020کے روز اس وقت کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیہ احکامات پر سلیمانی اور عراق نیم فوجی دستے حشد شابی دستہ ابو مہدی المہندس کو بغداد ائیر پورٹ کے قریب ایک ڈرون فضائی حملے میں ہلاک کردیاتھا۔

اس قتل کی ایران نے ”ریاستی دہشت گردی“ کے طور پر مذمت کی تھی۔ اس قتل کے جواب میں 8جنوری 2020کے روز ایران نے نے عراق کے صوبے انبار میں امریکہ فضائی اڈے عین الاسد پر میزائل حملہ کیاتھا۔