تہران :ایران کے جنوبی صوبے میں شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور دیگر 6 افراد لاپتہ ہوگئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایران کی سرکاری خبرایجنسی ارنا نے صوبہ فارس کے گورنر یوسف کارگر کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز استبھان کے مرکزی علاقوں ایج اور رودبائی میں شدید بارش ہوئی اور سیلابی صورت حال پیدا ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔