ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے : جاپان

   

ٹوکیو ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے حتی الامکان کوشش کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔شنزو کا یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے جاپان کے لیے یہ مطالبہ متوقع ہے کہ ٹوکیو ایران کے مقابل تزویراتی سمندری علاقے میں پہرے کے لیے اپنی بحری فورسز بھیجے۔شنزو نے مزید کہا کہ “ہماری ایران کے ساتھ دوستی کی طویل تاریخ ہے۔