نئی دہلی: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی چہارشنبہ کو دو روزہ دورے پر یہاں آ رہے ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عراقچی کل دوپہر نئی دہلی پہنچیں گے اور جمعرات کو وہ دوپہر میں حیدرآباد ہاؤس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ملاقات میں شریک ہوں گے ۔ وہ شام چار بجے صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے اور رات کو وطن واپس لوٹ جائیں گے ۔جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی پاکستان پر اسٹریٹجک کارروائی کی تیاریوں کے درمیان ایران کے وزیر خارجہ کا اچانک دورہ ہندوستان سفارتی نقطہ نظر سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے ۔