ایران کے وزیر خارجہ کا جے شنکر کا استقبال

   

تہران22دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے دارالحکومت تہران میں اتوار کو منعقد ہونے والے ہند- ایران مشترکہ کمیشن کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کرنے آ رہے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا یہاں پہنچنے پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف استقبال کریں گے ۔اجلاس میں دونوں وزیر باہمی مفادات کے معاملات پر بات چیت کریں گے ۔ اس دوران ڈاکٹر جے شنکر کے صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کرنے کا امکان ہے ۔اس سے پہلے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹو پلس ٹوبات چیت میں ایران کے چابھار بندرگاہ منصوبہ کو لے کر متعلقہ معاملات پر خدشات کو دور کر لیا گیا تھا۔ بات چیت کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے کہا تھا‘‘امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا چابھار منصوبہ پر حمایت کو دہرانے کے لئے میں بہت شکرگزار ہوں۔