تہران۔ نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ایران کے ایک اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ کی خلیج میں کوئی جگہ نہیں ہے‘ کیونکہ علاقائی ممالک اپنے سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں۔
زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ مذکورہ ریمارکس ایران کے اسلامک انقلابی گارڈس کارپس(ائی آر جی سی)ناول کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کئے ہیں اور انہوں نے یہ بھی خبردار کیاہے کہ خلیج میں ایران کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی ملک کو ”تباہ کن اور افسوسناک جواب“ ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ ”ایران مسلسل اپنے جنوبی پڑوسیوں کے لئے امن او ردوستی کا پیغام ارسال کررہا ہے‘ یہ خطہ اپنی سلامتی کی ضمانت دینے کی قابلیت رکھتا ہے“۔
مذکورہ کمانڈر نے نوٹ کیا کہ ائی آر جی سی بحریہ کی افواج آبنائے ہر مزاور خلیج کے شمالی حصہ میں مسلسل فعال او رموثر طریقہ سے موجود ہیں ان کی مکمل خفیہ جانکاری غلبے کے پیش نظر خطہ میں تمام نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔