ایرو انڈیا 2019پروگرام کے دوران پارکنگ میں لگی آگ ، سینکڑوں کاریں جل کر خاکستر

,

   

بنگلورو میں ایرو انڈیا 2019 پروگرام کے قریب کار پارکنگ میں زبردست آتشزدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس آگ کی زد میں کئی گاڑیاں آ گئی ہیں جن میں کم و بیش 100 گاڑیاں پوری طرح خاکستر ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن اس آگ میں کافی مالی نقصان کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔