نئی دہلی ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈومیسٹک ایرپاسنجر کی ٹریفک میں گزشتہ ماہ صرف 1.18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ 6 سال کے دوران ستمبر میں یہ سب سے کمتر تعداد تھی ۔ اندرون ملک پرواز کرنے والے طیاروں کے ذریعہ ستمبر میں 11.53 ملین مسافروں نے پرواز کی ۔ جبکہ اگست میں 11.79 ملین مسافروں نے سفر کیا ۔ ہندوستان کی سب سے بڑی ایرلائین انڈیگو کی مارکٹ شیئر میں اگست میں 47 فیصد سے بڑھ کر 48.2 فیصد ہوگیا جبکہ اسپائیس جیٹ کے مارکٹ شیئر 14.7 پر رکے ہوئے ہیں ۔