ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا میں ایر ٹریفک کنٹرولر کی جائیدادوں پر تقررات

   

حیدرآباد: ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا میں ایر ٹریفک کنٹرولر (جونیئر اگزیکیٹیو) کے عہدہ کیلئے تقررات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ بی ٹیک اور بی ایس سی طلبہ کیلئے روزگار کے بہتر مواقع ہیں۔ ایسے امیدوار جنہوں نے بی ٹیک یا بی ایس سی میں کسی ایک سمسٹر کے تحت میاتھس اور فزکس کی تعلیم حاصل کی ہے ، وہ اس عہدہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کیلئے عمر کی اعظم ترین حد 27 سال ہے۔ او بی سی امیدواروں کو عمر کی حد میں تین سال کی رعایت رہے گی ۔ اس عہدہ کیلئے پے اسکیل 50,000 تا 1,40,000 رہے گا۔ تقرر کے فوری بعد امیدواروں کو ایک لاکھ روپئے معاہدہ ادا کئے جائیں گے۔ جملہ 262 جائیدادوں کو نوٹیفائیڈ کیا گیا ہے جن میں سے 72 او بی سی زمرہ کے تحت ہیں۔ سلیکشن پراسیس میں مختلف امتحان اور آواز کا ٹسٹ رہے گا۔ جنرل نالج ، جنرل انٹلیجنٹس ، انگلش ، فزکس اور میاتھس پر مشتمل امتحان رہے گا۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 29 جنوری ہے۔ امتحانات توقع ہے کہ اپریل کے اواخر میں ہوں گے ۔ بی ٹیک اوربی ایس سی کے فائنل ایئر کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستیں ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ پر آن لائین داخل کی جاسکتی ہے۔