حیدرآباد29 نومبر(یواین آئی) شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کے قریب ایوی ایشن میوزیم قائم کئے جانے کی توقع ہے ۔اس میوزیم کے قیام کے سلسلہ میں امکانات کو تلاش کرنے وزیربلدی نظم ونسق تارک راماراو کے مشورہ کے بعد ہی ایرپورٹ کے حکام نے بیان جاری کیا ہے ۔وزیرموصوف کو جوابی ٹوئیٹ کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ مناسب ٹیم کو اس نظریہ سے واقف کروایاجائے گاتاکہ اس امکان کو تلاش کیاجاسکے ۔ایوی ایشن میوزیم، ایرمیوزیم اوراسپیس میوزیم میں ہوابازی کی تاریخ،نمونوں کو نمائش کے لئے رکھاجائے گا۔ اصل طیارے ، ہوبہوطیاروں کو بھی اس میں رکھاجائے گا۔اس میں تصاویر، نقشے ،ماڈلس، مناظر، کپڑے ، آلات وغیر ہ رکھے جائیں گے جن کااستعمال ہوابازوں کی جانب سے کیاگیا ہے ۔