لندن : دورانِ پرواز جنگلوں پر سے گزرتے ہوئے کسی کے دل میں بھی خیال آ سکتا ہے کہ اگر وہ نیچے گر جائے تو کیا ہو گا؟ مگر جس کو ساتھ حقیقی زندگی میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا۔یہ ناقابل یقین واقعہ ایک 17 سالہ لڑکی کا ہے جو اپنی ماں کے ساتھ اس جہاز میں سوار تھی جو امیزون کے جنگلوں میں گر کر تباہ ہوا۔ جہاز پر سوار تمام لوگ مر گئے ماسوائے اس لڑکی کے۔ آگے کے حالات کسی سنسنی خیز فلم سے کم نہیں۔ہسٹری ڈیفائنڈ ویب سائٹ پر اس واقعہ کی پوری روداد بیان کی گئی ہے جبکہ برطانوی اور امریکی میڈیا سمیت کئی اداروں نے ان کے انٹرویوز بھی شائع کیے۔