ایسٹرا زنیکا اینٹی باڈی کوویڈ انفیکشن کو روکنے میں ناکام

   

نئی دہلی : ویکسین بنانے والی کمپنی ایسٹرازنیکا نے کہا ہیکہ آخری مرحلہ کے ٹرائل سے معلوم ہوا کہ اس کی تیار کردہ کوویڈ۔19 اینٹی باڈی تھراپی ان لوگوں کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہوگئی جو کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطہ میں آئے ہوں۔ اس کی وجہ سے کمپنی کی ویکسین کا متبادل تلاش کرنے کی کوششوں کو جھٹکا لگا ہے۔ جانچ میں معلوم کیا گیا کہ آیا تھراپی جو اینٹی باڈیز کی دو اقسام کو ملا کر تیار کی گئی، اس سے بالغ افراد اس وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں یا نہیں ؟ یہ تجربہ ان لوگوں پر کیاگیا جن میں کوویڈ کی علامتیں 8 روز سے دیکھی گئی۔ تھراپی

AZD7442

آخری مرحلہ کی آزمائش میں صرف 33% مؤثر ثابت ہوئی۔