ایسٹرن یوکرین‘ کیف میں ڈرون سے حملے

,

   

اتوار کی رات میں ہونے والے حملے نئے سال کی رات میں ہونے والے حملوں کے بعد پیش ائے ہیں جس میں کیف میں کم ازکم ایک شخص کی ہلاکت پیش ائی ہے


کیف۔ ایسٹرن یوکرین کے حصوں اور کیف روسی ڈرون حملوں کی زد میں ہے‘ نئے سال کے وقت کے بعد کئی دنوں سے یہ تازہ حملوں کا سلسلہ پچھلے سات دنوں سے بدستور جاری ہے۔یوکرینسکا پراودا کے کی خبر ہے کہ اتوار کی رات دیر گئے کیف کے علاوہ کھارکھیو کے علاقوں‘ ڈونیٹسک‘ڈینپیرو پیٹرسک‘ اورزاپوریس زاہزہیا میں فضاء میں سائرن کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

کیف علاقے کے گورنر اولیکسیا کولیبا کے بمواجب نصف رات کے فوری بعد ایرانی میں بنے شاہد ڈرونس سے ”حساس انفارسٹکچر سہولتوں کونشانہ بنایا گیاہے“۔ بی بی سی کی خبر ہے کہ کیف ملٹری نے پیر کی ابتدائی ساعتوں 1بجے کے بعد تازہ حملوں کے متعلق ایک وراننگ جاری کی تھی۔

ٹیلی گرام سو شیل میڈیاسائیڈ پر یہ اعلان کیاگیاہے کہ ”کیف پر فضائی حملہ۔ فضائی چوکسی درالحکومت میں جاری ہے“شہر کے فوجی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سیرحیا پوپ کو نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کو کہا ہے۔ کیف مئیر ویٹالی کلچکو نے شہر کے شمال مشرقی ڈونیٹسک ضلع میں دھماکوں کی آواز سنی اور ہنگامی خدمات وہاں پر پہنچے ہیں۔

بی بی سی نے میئر کے بیان کے حوالے سے کہاکہ ”درالحکومت کے مذکورہ ضلع میں ایک 19سالہ زخمی شخص کواسپتال میں داخل کیاگیاہے۔ اصل بات پرسکون اور اسو قت تک شلٹرس میں رہنے کی ہے جب تک الرم بند نہیں ہوجاتا ہے“۔

رات کے دوران ایک ویڈیو خطاب میں صدر ولاد میر زلینسکی نے اتوار کے روز کہاتھا کہ سال کی پہلی رات میں 45”شاہدوں“ کامار گرایاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”قابل ستائش ہے ہماری ائیر دفاع جوہماری زمین دستوں ہے جس نے 12مزیدایرانی ڈرونس کو مار گرایاہے“۔

اتوار کی رات میں ہونے والے حملے نئے سال کی رات میں ہونے والے حملوں کے بعد پیش ائے ہیں جس میں کیف میں کم ازکم ایک شخص کی ہلاکت پیش ائی ہے۔

کئی ماہ سے روس یوکرین کے توانائی تنصیبات کو نشانہ بنارہا ہے‘ ان کے توانائی اسٹیشنوں کو تباہ کررہا ہے اور ملک کی شدید سرما میں لاکھوں لوگوں کواندھیرا میں کردینے کاکام کیاہے۔