احمدآباد : موجودہ آئی پی ایل سیشن کی اول ٹیموں میں سے ایک رائل چیلنجرس بنگلورو(آر سی بی) کے خلاف یہاں جمعہ کو آئی پی ایل 14 کے 26 ویں مقابلے میں شاندار جیت کے بعد پنجاب کنگس کے کپتان لوکیش راہول نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ ہرپریت برار کو تیار کررہا تھا۔ اس طرح کی پچ پر ٹیم نے ایک ایسے اسپنر کی ضرورت محسوس کی جو ہارڈ لینتھ پر گیندبازی کرسکے اور برار نے ایسا ہی کیا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے آخر میں اچھی بلے بازی بھی کی۔ راہول نے میچ کے بعد کہا، میں خود نوجوان ہوں، لیکن نوجوان کھلاڑیوں سے بات کرکے میرا آئی پی ایل اور بین الاقوامی کرکٹ میں جو بھی تجربہ ہے ، ان کے ساتھ شیئر کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ وہ سبھی باصلاحیت ہیں اور مجھے ایک کپتان کے طور پر اور معاون اسٹاف کو انہیں حالات اور دباؤ کیلئے تیار کرنا ہوگا، جس کا سامنا وہ بیچ کے اوور میں کرتے ہیں۔ اس سے مجھے اور معاون عملہ کو بہت خوشی ہوگی۔