ایس آئی اے۔ اے ایس آئی کے 8 اور 9 اپریل کو قطعی تحریری امتحانات

   

حیدرآباد ۔ یکم؍ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ (ٹی ایس ایل پی آر بی) نے ایس آئی اور اے ایس آئی جائیدادوں پر تقررات سے متعلق قطعی تحریری امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ 8 اور 9 اپریل کو تحریری امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (SCTSI) اور (ASI) جائیدادوں کیلئے 8 اپریل کو صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے تک آرتھامیٹک، مینٹل ایبلیٹی دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 تک انگلش لینگویج پیپر کا امتحان منعقد کیا جائے گا۔ (SCTSI CIVIL) جائیدادوں کیلئے 9 اپریل کو صبح 10 تا دوپہر ایک بجے جنرل اسٹڈیز دوپہر 2:30 بجے تا شام 5:30 بجے تک تلگو، اردو لینگویج پیپر امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان امتحانات سے متعلق ہال ٹکٹس 3 اپریل کو صبح 8 تا 6 اپریل نصف شب 12 بجے تک متعلقہ ویب سائیٹس پر ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ن