ایس آئی ۔ کانسٹیبلس پریلمنری امتحان کے نتائج کی اجرائی

   

حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے حال میں تلنگانہ میں منعقد کانسٹیبلس اور ایس آئی پریلمنری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ سیول سائنس پریلمنری امتحان کے 46.80 فیصد سیول کانسٹیبل پریلمنری امتحان کے 31.40 فیصد ٹرانسپورٹ کانسٹیبل امتحان کے 44.84 فیصد اکسائز کانسٹیبل امتحان کے 43.65 فیصد امیدوار کوالیفائی ہوئے ۔ پولیس سیول شعبہ کے 15,644 اکسائز ڈپارٹمنٹ کے 614 محکمہ ٹرانسپورٹ میں 63 کانسٹیبل جائیدادوں پر تقررات کیلئے 1601 مراکز پر 7 اگست کو پریلمنری امتحان ہوا تھا ۔ 6,61,198 درخواستیں وصول ہوئی تھی تاہم 6,03,955 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی ۔ ن