ایس ایس سی اردو میڈیم کوسچن بینک جناب عامر علی خان کے ہاتھوںآج رسم اجرائی

   

حیدرآباد۔ 17جنوری(سیاست نیوز) ایس ایس سی اردو میڈیم کے پانچ مضامین کے کوسچن بینک کو ادارہ سیاست کے تحت شائع کیا گیا۔ اس کی رسم اجرائی جمعرات 18 جنوری شام 4:30 بجے دفتر سیاست کے عابد علی خان سنیٹری ہال میں جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔ ایم اے حمید کنوینر کے بموجب کوسچن بینک میں پانچ مضامین اردو، انگلش، ریاضی، سائنس، سوشل اسٹڈیز کو امتحانی نقطہ نظر سے جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی زیر نگرانی تیار کیا گیا ہے۔ اعزازی مہمان جناب اصغر علی خان فرزند ظہیر الدین علی خان نے طلبہ سے شرکت کی خواہش کی۔