ایس ایس سی امتحانات منسوخ‘ تمام طلبہ کو کیاگیا پرموٹ‘ کے سی آر

,

   

اس فیصلے کیساتھ ریاست کے 5.34لاکھ طلبہ کو اگے کی پڑھائی کے لئے پرموٹ کردیاگیا ہے

حیدرآباد۔تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے پیر کے روز ایس ایس سی امتحانات کی منسوخی کا اعلان کیااو رکہاکہ تمام طلبہ پرموٹ کردئے جائیں گے۔

اس فیصلے کیساتھ ریاست کے 5.34لاکھ طلبہ کو اگے کی پڑھائی کے لئے پرموٹ کردیاگیا ہے۔

پیرکے روز پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے سی آر نے ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کیاتھا جس میں شرکت کرنے والے دیگر کے ساتھ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرریڈی بھی شامل تھیں۔

امتحانات کے انتظامات کے متعلق دیگر عوامل کا جائزہ لینے کے بعد امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

دو دن قبل تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ جی ایچ ایم سی اور رنگا ریڈی ضلع کو چھوڑ کر ریاست کے دیگر اضلاعوں میں ایس ایس سی امتحانات کا انعقاد عمل میں لائے۔

ہائی کورٹ کے احکامات کے پیش نظر حکومت نے ریاست بھر میں غیرمعینہ مدت کے لئے ایس ایس سی امتحانات ملتوی کردئے تھے مگر آج اعلان کیاگیا ہے کہ امتحانات منسوخ کردئے جارہے ہیں اور تمامطلبہ کو پرموٹ کردیاگیاہے

۔دیگر ریاستوں میں استعمال کئے جانے والے طریقہ کار کے متعلق بھی اس میٹنگ میں غور کیاگیا ہے۔

تلنگانہ میں کیاجانا چاہئے اس پر بھی طویل بحث ہوئی۔ پھر تلنگانہ میں کونسا طریقہ کار اپنایاجائے گا اس کو قطعیت دیدی گئی۔ طلبہ کے داخلی مارکس کی بنیاد پر انہیں اگئے کی تعلیم کے لئے پرموٹ کرتے ہوئے گریڈس فراہم کئے جائیں گے۔

مذکورہ حکومت ڈگری او رپوسٹ گریجویشن کورسس کے امتحانات کے بھی مستقبل کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ لیاہے