ایس ایس سی امتحانات کا اختتام، پالی ٹیکنک انٹرنس، پالی سیٹ

   

حیدرآباد۔/11 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے ایس ایس سی بورڈ امتحانات 11 اپریل کو ختم ہوگئے۔ انجینئرنگ کے ڈپلومہ کورسیس میں داخلے کیلئے دسویں کے فائنل امتحانات ایس ایس سی، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای کے طلباء و طالبات کیلئے پالی ٹیکنک انٹرنس، پالی سیٹ ہوتا ہے اس کے فارم آن لائن داخل کرنا ہے۔ انٹرنس امتحان 17 مئی کو ایس ایس سی کے میاتھس، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی کے آبجیکٹیو ٹائپ سوالات کا ہوتا ہے۔ اس کی کوچنگ شاہ علی بنڈہ چارمینار اور محبوب حسین جگر ہال احاطہ ’سیاست‘ عابڈز پر رکھی جارہی ہے۔ امیدوار فون نمبر 9063244929 پر نام درج کروائیں۔ ٹسٹ میٹریل، گائیڈ س بھی حاصل کرسکتے ہیں۔