حیدرآباد(تلنگانہ): ہائی کورٹ نے آج ریاست بھر میں ایس ایس سی امتحانات منعقدکرنے کااشارہ دے دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق امتحانات 8 جون سے منعقد کئے جائیں گے۔ ہائی کورٹ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ریاستی حکومت کی جانب سے دائر کئے گئے پٹیشن کی سماعت کی۔
ہائی کورٹ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہر امتحان کے درمیان دو دن کا فاصلہ رہنا چاہئے۔ ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ حکومت کو چاہئے کہ 3 جون تک جائزہ رپورٹ پیش کریں۔ ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجانا چاہئے۔ ایک کنٹرول روم کا قیام بھی کیا جانا چاہئے۔