حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات مارچ 2023 کیلئے فیس ادخال کے شیڈول پر نظرِ ثانی کی گئی ہے جس کے مطابق طلبہ 24 نومبر تک امتحانی فیس داخل جاسکتی ہے۔ دیرینہ فیس 50 روپئے کے ساتھ 5 ڈسمبر، 200 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 15 ڈسمبر اور 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 29 ڈسمبر تک فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے امیدوار ویب سائیٹ www.bse.telangana.gov.in کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ نظرِ ثانی شدہ شیڈول کے مطابق ریگولر اور خانگی امیدواروں کے علاوہ فیل امیدوار ایس ایس سی، او ایس ایس سی اور ووکیشنل سرکاری امتحانات کیلئے متعلقہ ہیڈ ماسٹر کے پاس 24 نومبر تک فیس جمع کرسکتے ہیں۔ر