ایس ایس سی امتحان کی تیاری،طالب علم کو جگانے کلکٹر لڑکے کے گھر پہنچ گئے

   

حیدرآباد6فروری ( یو این آئی ) ایس ایس سی امتحان میں بہترمظاہرہ اورتعلیم کیلئے جوش وجذبہ کامظاہرہ کرنے یادادری بھونگیر ضلع کلکٹر نے ایک طالب علم کے گھر جاکردستک دے کر صبح تقریبا 5بجے اس کو نہ صرف امتحانی تیاری کیلئے جگایا بلکہ اس کو اپنے ساتھ بھی لے گئے ۔ اس واقعہ پر عوام نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش اور تلنگانہ کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ۔ویڈیو میں دکھایاگیا کہ کلکٹر ہنمنت راؤ نے صبح 5 بجے طالب علم کے گھر جا کر دروازہ کھٹکھٹایا۔ انہوں نے بھرت چندر کہہ کر پکارا اور خود کا بطور کلکٹر تعارف کروا کر طالب علم کی تعلیمی صورتحال دریافت کیا۔ کلکٹر نے کہا کہ ایس ایس سی امتحانات اہم سنگ میل ہیں۔ انہوں نے طالب علم کی مدد کیلئے کرسی و رائٹنگ پیڈ تحفے میں دیا۔ بعد ازاں، کلکٹر نے طالب علم کے والدین سے مالی حالت دریافت کی ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ دسویں جماعت کے امتحانات مکمل ہونے تک ہر ماہ 5,000 مالی امداد فراہم کریں گے ۔