ایس ایس سی امیدواروں کے گریڈس کی اجرائی

   

متعلقہ اسکولوں سے میمو حاصل کرنے وزیر تعلیم کا مشورہ
حیدرآباد ۔ محکمہ تعلیم نے ایس ایس سی کامیاب امیدواروں کے گریڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ ویب سائیٹ www.bse.telangana.gov.in پر امیدوار گریڈ سے متعلق تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے بتایا کہ طلبہ اپنے میموز اسکولوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ نشانات میں کسی خامی کی صورت میں اسکول کی صورت میں ایس ایس سی بورڈ کو رجوع کیا جاسکتا ہے ۔ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے ایس ایس سی امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے تمام امیدواروں کو پروموٹ کردیا تھا۔ سبیتا اندرا ریڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنل کے نشانات کی بنیاد پر گریڈ کا تعین کیا گیا ہے۔ 5 لاکھ 34 ہزار 903 امیدواروں کو پروموٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس سی کامیاب امیدوار اپنی صلاحیت کے مطابق آئندہ کورسس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔