ایس ایس سی اُردو میڈیم کوئسچین بینک کی اشاعت کا رسم اجرائی

   

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی اُردو میڈیم کے پانچ مضامین کی کوئسچین بینک ادارہ سیاست کے زیراہتمام شائع ہوچکی ہے۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں منگل 10 ڈسمبر کو رسم اجرائی عمل میں آئے گی۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی زیرنگرانی ماہر اساتذہ نے تیار کیا ہے۔ جناب خلیل احمد قادری ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ، جناب محمد خواجہ معین الدین ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نے اُردو میڈیم اسکولس انتظامیہ سے شرکت کرتے ہوئے کوئسچین بینک حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔